ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیوے گوڈا کے خلاف الزام تراشی کرنے کی کوشش کبھی نہیں کی ہے:شیولنگے گوڈا

دیوے گوڈا کے خلاف الزام تراشی کرنے کی کوشش کبھی نہیں کی ہے:شیولنگے گوڈا

Tue, 16 Nov 2021 12:02:18    S.O. News Service

ہاسن، 16؍نومبر(ایس او نیوز)سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے خلاف الزام تراشی کرنے کی کوشش میں نے کبھی نہیں کی ہے۔یہ بات رکن اسمبلی کے ایم شیولنگے گوڈا نے کہی۔

حال ہی میں یہاں ہاسن میں منعقدہ جے ڈی ایس کارکنوں کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی کی طرف سے کی گئی باتوں کو لے کر سیاسی حلقوں میں بحث چل رہی تھی،اس سلسلے میں رکن اسمبلی شیو لنگے گوڈا نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ سابق وزیرا علیٰ سے ان کی ملاقات نہیں ہوپارہی ہے اور فون پر بھی رابطہ قائم نہیں ہوپایاہے،انہوں نے کسی بھی اجلاس میں خطاب نہیں کیاہے۔پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں اگر کسی کے خلاف بات کرتے تو وہ سراسر غلط تھا۔

کارکنوں کے اجلاس سے خطاب نہیں کیا،بلکہ راست طورپر سوال کیاہے،اس سے قبل پٹیل اورشیورام کو ہرانے کیلئے شیولنگے گوڈا ہی ذمہ دار ہونے کا بیان دیاگیاہے،جس پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے پارٹی لیڈروں سے سوال کیاگیاہے،کسی کے خلاف الزام تراشی نہیں کی ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کیلئے عوامی جلسوں کی ضرورت کیاہے؟۔گرام پنچایتوں کے اراکین کی طرف سے ووٹ ڈالے جاتے ہیں،ارسی کیرے تعلقہ کی جملہ 35گرام پنچایتوں میں سے 33پنچایتیں ہماری ہیں،ایسے میں دیوے گوڈا اور کمارسوامی کو طلب کرکے ووٹ مانگنے کا مطلب کیاہے۔انہوں نے کہاکہ کمارسوامی اور دیوے گوڈ اکو طلب کرکے ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کمار سوامی اور دیوے گوڈا کے خلاف الزامات لگانے کی کبھی کوشش نہیں کی ہے،ریاست کے عوام کو غلط پیغام دینے کی سازش کی جارہی ہے،یہ ٹھیک نہین ہے۔دیوے گوڈا کا وہ احترام کرتے ہیں اور انہیں استاد تصور کرتے ہیں،اتنی بڑی شخصیت کے بار ے میں بیان بازی کرنے کے قابل نہیں بنے ہیں،اس تعلق سے عوام میں غلط فہمیاں پھیلانے کیکوشش کی جارہی ہے،جو سراسر غلط ہے۔


Share: